وٹامنز کی گولیوں کا استعمال کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟

ملٹی وٹامنز کی گولیوں اور فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال صحت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔

ان میں سے چند ایک مفید بھی ہیں لیکن بیشتر کے مسلسل استعمال سے خطرناک بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے یہ اخذ کیا ہے کہ سبزیاں کھائیں، خوب پانی پیئیں، ورزش کریں اور بہتر ہے کہ وٹامن کی گولیوں سے پرہیز کریں۔

ڈاکٹر اریج نے کہا کہ لوگوں میں ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر وٹامنز کا استعمال معمول بن گیا ہے جبکہ قدرتی غذاؤں سے وٹامنز اور منرلز کی کمی کو پورا کرنا ممکن بھی ہے اور آسان بھی۔

انہوں نے کہا کہ وٹامنز کے سپلیمنٹ ہر شخص کے لئے مؤثر اور موزوں نہیں ہوتے، اس لئے احتیاط بہت ضروری ہے کیونکہ اگر جسم میں وٹامنز کی زیادتی ہوجائے تو وہ بھی بے حد نقصان دہ ہے۔

ملٹی وٹامنز استعمال نہ کریں کیونکہ جو کچھ ملٹی وٹامن کی گولیوں میں ہوتا ہے وہ سب کچھ آپ کی متوازن غذا میں موجود ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ملٹی وٹامن کی گولیوں کا پابندی سے استعمال گیس کی تکلیف، جگر اور گردے کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

The post وٹامنز کی گولیوں کا استعمال کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email