اندورن ملک پروازوں پر کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے اندورن ملک پروازوں پر کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے اندورن ملک پروازوں میں کھانا فراہم کرنے پر پابندی این سی او سی کی ہدایات پر لگائی ہے، سی اے اے حکام کی جانب سے اس حوالے سے مراسلے بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عائد کی گئی ہے جبکہ اندورن ملک ہوائی سفر کے لیے لازمی ویکسینیشن پالیسی، پاکستان میں محفوظ سیاحت کے حوالے سے ہوائی سفری ہدایات اور پہلے سے نافذ ہوائی یا تمام فضائی سفری پالیسیاں لاگو رہیں گی۔

مراسلے میں تمام ائیر لائن آپریٹرز کو سختی سے کورونا ایس او پیز پر تعمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے مجاز ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایئرلائینز کو 21 جولائی سے مسافروں کو پیک شدہ کھانا پیش کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

The post اندورن ملک پروازوں پر کھانا فراہم کرنے پر دوبارہ پابندی عائد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email