عمران خان کشمیریوں کے برائے نام سفیر ہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کشمیریوں کے برائے نام سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا، کہ وزیراعظم نے ہر وعدے اور اعلان پر یوٹرن لیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکمران دن رات قوم سے جھوٹ بولتے ہیں، تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی ناکامیوں کی داستان ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور متناسب نمائندگی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی۔

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن اور دھوکہ دہی سے الیکشن جیتنے والوں سے جان چھڑانا ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں امیدوار کھڑے کرے گی۔

The post عمران خان کشمیریوں کے برائے نام سفیر ہیں، سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email