عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوۓ کہا کہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے آٹا چینی بجلی گیس چھیننے اور مہنگا کرنے کے ایجنڈے کو آپ جہاد کا نام دیتے ہیں؟ آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا عمران خان پر تنقد کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اے ٹیم اور مافیا سے خرچ چلانے والا بڑے بڑے ڈاکوؤں کے بارے میں سوچتا ہے۔

The post عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email