ہاتھی کی کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل

ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ایک گھر کے آگے کی زمین سے کچرا اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی فوٹوگرافر مانو مانگلانی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

فوٹوگرافر نے ویڈیو پوسٹ شیئر کی اور لکھاکہ یہ ایک خوبصورت ویڈیو ہے، امید ہے ہم سب جانور سے سبق سیکھیں گے۔

ویڈیو کو چند گھنٹوں میں کئی ہزار بار نہ صرف پسند کیاجاچکا ہے بلکہ ویڈیو میں موجود ہاتھی کی سمجھداری پر تجزیے بھی کیے جارہے ہیں۔

The post ہاتھی کی کچرا کوڑے دان میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email