ماہرہ خان نے اداکاری کے اپنے تجربے کا کھل کر اظہار کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دل عزیز اداکارہ ماہرہ خان نے فلم میں کام کرنے اور اس دوران اپنے تجربے کا کھل کر اظہار کردیا۔

اداکارہ ماہرہ خان  نے اداکاری کے تجربے پر روشنی ڈالی ساتھ ہی اداکارہ نے شہریار منور پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر خوبرو اداکارہ نے شہریار منور کی ہدایتکاری میں بننے جارہی شارٹ فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

خیال رہے کہ اس شارٹ فلم کے ساتھ شہریار منور ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھنے جارہے ہیں۔

فلم کا پوسٹری شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان نے تحریر کیا کہ بطور اداکار خود کو ہدایتکاروں، دیکھنے والوں اور پوری دنیا کو سونپ دیتے ہیں۔

 تاہم اکثر اوقات اس تجربے سے ہم خود کی حفاظت اس طرح کرتے ہیں کہ خود کو مکمل طور پر ان یادوں اور سوچ میں نہیں ڈالتے جن سے نبردآزما ہونا ہمارے لیے بہت مشکل ہو۔

ماہرہ خان نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میں نے خود کی حفاظت کے لیے ایسا کئی مرتبہ کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بسا اوقات آپ اپنے ڈائریکٹر کو یہ اجازت دیتے ہیں کہ وہ آپ کو ایسے واقعات یاد کروائے، یہ سب کچھ خوفناک ہے مگر ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کو آزاد بھی کردیتا ہے۔

انھوں نے شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں خود کو آپ کے وژن کے حوالے کرتی ہوں اور مجھے اس پر ذرا بھی افسوس نہیں ہے۔

ماہرہ نے اپمنی انسٹا پوسٹ میں مزید کہا کہ مجھے بطور اداکار اور دوست آپ پر فخر ہے۔

ساتھ میں انھوں نے اپنے اس پروجیکٹ کے ساتھی اداکار زاہد احمد اور پوری ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو بہترین قرار دیا۔

اداکارہ نے شہریار منور کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آپ ہمیشہ ایک ہیرے کی مانند جگمگاتے رہیں۔

The post ماہرہ خان نے اداکاری کے اپنے تجربے کا کھل کر اظہار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email