کویت جانے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرائط

کویتی کابینہ نے ویکسین کا لگا ہونا ضروری قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی کابینہ نے وطن واپس آنے والے غیرملکیوں کیلئے منظور شدہ ویکسین کا لگا ہونا ضروری قرار دے دیا ہے۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عرب و بیرون ملک سےکویت میں مقیم غیرملکی واپس پہنچے۔

اس حوالے سے کویتی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ منظور شدہ ویکسینوں میں کسی ایک کی دو خوراک لینے والے واپس آسکتےہیں۔

جبکہ کویت نے فائزر، ایسٹرازینکا آکسفورڈ اور موڈرنا ویکسینوں کی منظوری دی ہے۔

یاد رہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک لینے والوں کو بھی واپسی کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ کویت کے سفرسے 72گھنٹےقبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہوناضروری ہے۔

The post کویت جانے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرائط appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email