ہالی ووڈ کا نئے فلم اسٹوڈیوز بنانے کا منصوبہ

ہالی ووڈ اسٹوڈیو کی جانب سے انگلش ملک ہرٹ فورڈ شائر میں 700 ملین پاؤنڈ ز کی لاگت سے نئے ٹی وی اور فلم اسٹوڈیوز بنانے کا منصوبہ  بنا لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے ٹی وی اور فلم اسٹوڈیوز کا منصوبہ 4 ہزار 5سو ملازمتیں بھی فراہم کرے گا۔

لاس اینجلس میں سن سیٹ اسٹوڈیوز کے مالکان کی جانب سے ہرٹ فورڈ شائر  میں 91 ایکڑ پر مشتمل جائیداد 120 ملین پاؤنڈز میں خریدی گئی ہے جس پر منصو بے کے تحت بروکسبرن میں پروڈکشن سینٹر بنایا جائے گا۔

اس حوالے سے برطانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اس طرح کے منصوبوں اور انویسٹمنٹ کی حمایت کرتی ہے۔

برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے ڈیجیٹل، ثقافت، میڈیا اور کھیل اولیور ڈوڈن نے کہا ہے کہ ’ہارٹ فورڈ شائر میں یہ نیا اسٹوڈیو برطانیہ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں مزید اعتماد کی جانب ایک قدم ثابت ہوگا۔‘

جبکہ اس منصوبے سے متعلق مقامی کمپنیوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ ہالی ووڈ کا یہ منصوبہ برطانوی انڈسٹری کی معیشت میں سالانہ 300 ملین کا حصہ ڈالنے سمیت  4،500 ملازمتیں  بھی پیدا کرے گا۔

The post ہالی ووڈ کا نئے فلم اسٹوڈیوز بنانے کا منصوبہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email