قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے فیصل آباد میں گھر کی چھت گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرگودھا روڈچک 7 میں زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے،جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور انتظامیہ کو زخمی افراد کےعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

The post قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے،وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email