گھی یا مکھن، زیادہ مفید کیا ہے؟

زیادہ تر لوگ ‌مکھن اور گھی میں سے گھی کو ترجیح دیتے ہیں اسے مکھن کا صحت بخش متبادل سمجھا جاتا ہے، گھی دراصل مکھن ہی کی زیادہ شفاف قسم ہوتی ہے، دونوں ایک ہی قسم کے دودھ سے حاصل کیے جاتے ہیں اس لئے ان کی غذائی تشکیل اور چکنائی کی مقدار لگ بھگ برابر ہی ہوتی ہے۔

لیکن کھانوں میں استعمال پر دونوں کی تاثیر اور غذائیت بھی تقریباً ایک جیسی ہے، کچھ لحاظ سے یہ دونوں مختلف مصنوعات ہیں۔

گھی کو کئی پکوان بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ دال اور سالن وغیرہ اور کبھی اسے حلوے جیسے میٹھے بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ مکھن کا استعمال گھی کے مقابلے میں نسبتاً محدود ہے۔

دونوں مصنوعات کو محفوظ کرنے کے طریقے الگ ہیں، گھی دو سے تین ماہ تک عام درجہ حرارت پر محفوظ کیا جا سکتا ہے جبکہ مکھن کو ریفریجریٹر میں رکھنا پڑتا ہے اور اسے بٹر پیپر میں لپیٹ کر رکھنا چاہئیے۔

اس کت علاوہ گھی میں مکھن کے مقابلے میں چکنائی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ 60 فیصد سیر شدہ چکنائی رکھتا ہے اور فی 100 گرامز 900 کلو کیلوریز فراہم کرتا ہے دوسری جانب 100 گرام مکھن میں 3 گرام غیر سید شدہ چکنائی، 51 فیصد سیر شدہ چکنائی اور 717 کلو کیلوریز ہوتے ہیں۔

گھی میں دودھ کے پروٹینز کی مقدار مکھن کے مقابلے میں کم ہوتی ہے، یہ ملک شوگر لیکٹوس سے پاک ہوتا ہے، مکھن میں ملک شوگر لیکٹوس اور ملک پروٹین دونوں ہوتے ہیں۔

گھی اور مکھن دونوں یکساں قدرتی اجزاء اور چکنائی رکھتے ہیں لیکن گھی ملک شوگر لیکٹوس اور ملک پروٹین کیسین سے پاک ہوتا ہے، اس لئے لیکٹوس اور کیسین سے الرجی رکھنے والوں کے لئے زیادہ بہتر ہے۔

The post گھی یا مکھن، زیادہ مفید کیا ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email