شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن کے دوران 1 افسر اور جوان زخمی بھی ہوئے۔

ٓآئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

The post شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email