شہریار منور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستانی اداکار شہریار منور نے ہدایتکاری کا آغاز بھی کردیا، انھوں نے اپنی شارٹ فلم کا پوسٹر ریلیز کردیا۔

اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم پرنس چارمنگ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

شہریار کا کہنا تھا کہ ان کی یہ شارٹ فلم جلد یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔

خیال رہے کہ شہریار کی اس شارٹ فلم میں ماہرہ خان اور زاہد احمد جیسے جانے مانے نام اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم میں کام کرنے کے لئے رضامندی کا اظہار کرنے پر شہریار منور نے ماہرہ خان اور زاہد احمد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

The post شہریار منور نے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email