اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور ان دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور شوٹنگ کے بعد سیٹ سے نکلیں تو ان کے ہاتھ میں موبائل فون تھا اور وہ واٹس ایپ پر کسی سے بات کررہی تھیں۔

سیٹ سے باہر آنے کے دوران وہاں موجود فوٹوگرافرز نے ان کی تصاویر لیں اور اس دوران ان کے واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصاویر لی گئیں۔

فوٹوگرافرز نے بعد میں شردھا کی یہ واٹس ایپ چیٹ لیک کردی اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کیں۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لیک چیٹ کے مطابق اداکارہ کسی قریبی دوست سے ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں، وہ جن سے چیٹ کررہی تھیں اس کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز بنے ہوئے تھے۔

شردھا کے مداحوں نے فوٹوگرافرز کی جانب سے چیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر سخت تنقید کی اور اس عمل کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیا۔

The post اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email