سندھ میں وزیر اعظم عمران کے ڈر سے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیر اعظم عمران کے ڈر سے لاک  ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے نواب شاہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں این سی او سی کے تحت لاک  ڈاؤن نہیں بلکہ نادر شاہی لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جسے ہم ہر صورت قبول نہیں کرتے، وزیر اعظم عمران خان سندھ میں آرہے ہیں بس اسی  ڈر سے سندھ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ خود وائرس ہیں جو سندھ کو تباہ کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے بتایا تھا کہ 69 لاکھ ویکسین وفاق نے سندھ کو دی ہیں اور سندھ نے ایک ویکسین بھی نہیں خریدی ہے جبکہ اصل بات تو یہ ہے کہ سندھ میں 15 ہزار میں ویکسین بیچی گئی ہے۔

The post سندھ میں وزیر اعظم عمران کے ڈر سے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email