قرآن مجید کی تلاوت کھوار ترجمہ کے ساتھ اب آڈیو میں بھی دستیاب

 کھوار بولنے والوں کے لیے یہ بہت بڑی سعادت مندی کی خبر ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید کا مکمل کھوار زبان میں ترجمہ مع تلاوت آڈیو کی صورت میں انٹرنيٹ پر منظر عام پر آ چکا ہے۔ الفجر ٹرسٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام تلاوت، ترجمہ اور صدابندی کی عظیم سعادت چترال کے قابلِ فخر فرزند، پرائد آف پرفارمنس اور بین الاقوامی طور پر ایوارڈ یافتہ قاری قاری بزرگ شاہ الازہری صاحب نے حاصل کی ہے۔  قاری صاحب کی روح میں اترنے والی آواز کے ساتھ کلام اللہ کی تلاوت اور عام فہم و شستہ ترجمہ اپنی مادری زبان کھوار میں خود بھی سنیے اور گھر گھر سناٸیے۔ قاری صاحب کی یہ عظیم خدمت کھوار کمیونٹی کی قرآن فہمی کے حوالے سے ایک شاندار سنگ میل ثابت ہو گی۔  اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا کرے۔ یاد رہے قرآن مجید کا کھوار ترجمہ قاری بزرگ شاہ الازہری صاحب نے تقریباً دو دہاٸی پہلے کتابی صورت میں کیا تھا۔ اس بار پورے قرآن کی تلاوت کے ساتھ مکمل کھوار ترجمے کی صدا بندی کی سعادت بھی قاری صاحب نے ہی حاصل کی ہے۔ قرآن پاک کی تلاوت کھوار ترجمے کے ساتھ روزانہ 3 بجکر 45 منٹ پر FM-93 ریڈیو پاکستان چترال سے نشر ہوگا۔
گھر گھر قرآن کی تعلیم اپنی مادری زبان میں پہنچاٸیے۔
دیے گٸے لنک میں کلک کرکے آپ تلاوت و ترجمہ سن بھی سکتے ہیں اور ڈاٶنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email