لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اپر چترال کا انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی چیکینگ میں مصرورف

بونی (زیل نمائندہ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان نے  بونی اور ملحقہ علاقے کے بازاروں کا دورہ کیا اورکورونا وائرس کے پیش نظر دکانداروں کے لیے وضع کردہ طریقہ کار کی جانچ پڑتال کی۔ انہوں نے  ایس او پیز پر  پورا نہ اترنے والے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی اور حکومت کی طرف سے جاری طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تاکید کی۔ ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور دکانیں سیل کرنے کی بھی تنبیہ کی ۔اس موقع پر انہوں نے بازار کے نرخ نامے بھی چیک کیے اور دکانداروں کو نرخ نامے پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔  یاد رہے انتظامیہ اپر چترال بازار میں قیمتوں کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کورونا کی وبا کے پیش نظر جاری طریقہ کار پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بازار میں چیکینگ کرتی ہے۔ تا کہ کوئی دکاندار لاک ڈاؤن اور رمضان کے مہینے میں ناجائز منافع خوری نہ کرے۔

Print Friendly, PDF & Email