اپر چترال میں  وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیز llکی تقریبِ حلف برداری

بونی(زیل نمائندہ) وزیر اعظم ٹائیگر ریلیف فورس فیزll  کی تقریبِ حلف برداری کی تقریب  گورنمنٹ ہائی سکول بونی کے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال معظم خان،تحصیلدار رب نواز خان،ٹی۔ایم۔او شفیق احمد کے علاوہ سابق کونسلرز اور ٹائیگر فورس کے رضاکار کثیر تعداد میں موجود تھے۔رضاکاروں کی اکثریت اپر چترال کے بالائی علاقوں سے تھا۔ نوجوان سماجی وا سیاسی راہنما احسان نے نظامت کے فرائض انجام دی۔ تورکھو کے معروف شخصیت قاری نجم الدین ناجیؔ کے تلاوتِ کلامِ پاک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ ابتدا کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تورکھو/ موڑکھو مکرم خان نے ٹائیگر ریلیف فورس اور ان کے ذمہ داریوں کے بارے مفصل گفتگو کی۔آپ نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ آپ رضاکارنہ طور پر خدمت کے جذبے کے ساتھ فورس میں آئے ہوئے ہیں اور اس جذبے کے ساتھ خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنائیں اور مستحقیں تک ان کے حقوق پہنچانے میں انتظامیہ کی معاونت کریں۔  آپ نے رضار کاروں کے لیے مرتب شدہ قواعد و ضوابط باقاعدہ پڑھ کر سنادئیے۔ اس کے بعد تقریب میں موجود سابق تحصیل کونسلراور نوجوان قیادت سردار حکیم اور سابق بینگ منیجر اور ممتاز سماجی شخصیت ظہیر الدین نے بھی رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر معاشرے میں بہتری لانے میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت  پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی خدمت کے لیے ایک موقع آپ کو دیا ہے اور آپ  اپنی بساط اور دائرہ کار کے مطابق بلا تفریق علاقے کے محروم طبقے تک رسائی حاصل کرکے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نو منتخب رضاکاروں سے باقاعدہ حلف لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان الدین نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ نومنتخب رضاکاروں کی موجودگی انتظامیہ کے لیے مستحقیں تک پہنچنے میں آسانی  ہوگی۔آخر میں دعائے کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email