پٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہئیے، اے ڈی سی اپر چترال

بونی(زیل آن لائن)چیف سیکریٹری خیبر پختونخوااور ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب شاہ سعود صاحب کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور اس کا بھر پور فائدہ عوام تک پہنچانےمیں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ پٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں بھی کمی کی جائے گی تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں ۔ یہ بات اپر چترال کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمد عرفان الدین نے بونی میں منعقدہ ایک میٹینگ کی صدارت کرتے ہوئے  کہی۔اے ڈی سی اپر چترال کی زیر صدارت اس میٹینگ میں معظم خان اے،اے،سی مستوج کے علاوہ ٹرانسپورٹ یونین اپر چترال کے صدر اور سیکٹری نے بھی  شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے فوائدفوری طور پر عام شہریوں تک پہنچانا تھا۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد کرایہ نامہ تیار کریں اور ہر صورت نئے کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے  شہریوں سے اپیل کی کہ اس بارے میں  کوئی بھی شکایت ہو تو ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول روم فون نمبر470025 میں فون کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Print Friendly, PDF & Email