Jazz/Warid نے پرئیت،برنس،مروئے ،موری لشٹ ،موری بالا وپائین،ریشن،لون اور گہکیر کے لیے 3Gسروس کا آغاز کردیا

چترال(زیل نمائندہ) اطلاعات کے مطابق جازوارد نے لوئیر چترال کے گاؤں پرئیت، برنس،مروئے،موری لشٹ ،موری بالاوپائین  جبکہ اپر چترال کے ریشن،لون اور گہکیر میں تھری جی انٹرنیٹ سروس کا آغاز کردیا۔ صارفین کی طرف سے تیزنیٹ کی دستیابی کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔ اس سنگ میل پر صارفین کی طرف سے جازوارد کی کوششوں کو سراہا گیاہے اور توقع کی گئی ہے کہ صارفین کو تیزاور مستحکم انٹرنیٹ کی فراہمی میں ادارہ ذمہ داری سے کام لے گا۔

Print Friendly, PDF & Email