ہائیر سیکنڈری سکول مستوج کی فٹ ٹیم صوبائی چمپئین بن گئی

پشاور(زیل آن لائن) گزشتہ مہینے سے جاری ضلع، ڈویژن اور صوبے کی سطح پر انٹرسکول کھیلوں کے مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بونیر کی فٹ بال  ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرکے صوبائی چمپئین بن  گئی۔ چترال کی طرف سے تمام کھلاڑیوں نے بہتر کھیل پیش کیا اور شائقین فٹ بال سے داد وصول کی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وزیر زادہ، محکمہ تعلیم اپر چترال کے ڈی ای اومحمود غزنوی، ایس ڈی ای او سپورٹس فاروق اعظم، ٹیم کے آفیشل سمیت بڑی تعداد میں چترالی شائقین موجود تھے۔ ایم پی اے نے جیتنے والی ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے بہترکھیل پیش کرنے پر شاباش بھی دی۔واضح رہے گورنمنٹ ہائیرسیکینڈری سکول مستوج کی فٹ بال ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی چمپئین بننے کا  اعزازحاصل کرنے والی  پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے پہلے چترال کے مختلف تعلیمی ادارے کی ٹیمیں کوارٹرفائنل، سیمی فائنل اور فائنل تک  رسائی حاصل کرچکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email