بروزمیں کھلی کچہری،مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ کی یقین دہانی

بروز(زیل نمائندہ) انتظامی سربراہ لوئر چترال نوید احمد نے لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل میں کردار اداکرنے کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے زیرین چترال کے مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں۔ان کھلی کچہریوں کی وجہ سے لوگوں کے مسائل سامنے  توآتے ہیں  لیکن ان کے حل میں کی گئی یقین دہانی کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھارتی ۔ آج بھی بروز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اہالیاں علاقہ نے محکمہ جات کے افسران کے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے۔ اس موقع پر لوگوں نے گولین گول پاور ہاؤس سے بجلی  فراہم کرنے کا مطالبہ، سڑکوں کی مرمت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دوسرے  حل طلب مطالبات ذمہ داروں کے سامنے رکھ دیے۔  ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بعض مسائل کے حل میں ترجیجی بنیادوں پر کردار ادا کرنےکا تہیہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہے اورضلعی  انتظامیہ عوامی بہبود کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے کوتاہی نہیں بھرتی گی۔

Print Friendly, PDF & Email