مستوج روڈمیں  گاڑی کے سانحے کے بعدشروع ہونے والا  احتجاج اور بھوک ہڑتال ختم

مستوج(زیل نمائندہ) اپرچترال کے مقام کروئی دیری مستوج روڈ پر گزشتہ دنوں  فرنٹئیر پبلک سکول چترال کی گاڑی کو حادثہ پیش آیاتھا جس کے نتیجے میں ایف سی پی ایس چترال  کے پرنسپل،ایجوکیشن آفیسراور فیکلٹی ممبرسمیت چترال سکاؤٹس کا ڈرائیور جان بحق ہوئے تھے ۔ اس سانحے کے بعد مستوج کے عوام نے اس مقام پر احتجاج کرنے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کیا تھا جس کا آج تیسرا دن تھا ۔ آج یہ احتجاج روڈکی بندش کے صورت اختیارکی  جس کے بعد اپر چترال کی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔ اپر چترال کے انتظامی سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں ایڈینشنل اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال معظم خان، ایس ڈی پی او مستوج  اور تحصیل دار نے احتجاج کی جگہ پہنچ کرمقامی افراد کے ساتھ کامیاب مذاکرت  کے بعد احتجاج اور بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیااور ساتھ روڈبھی کھول دیا  گیا۔ اس موقع پر محکمہ سی اینڈڈبلیوکو تنگ سڑک کو کشادہ کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email