پرویزمشرف کو سزائے موت دینے  کےفیصلے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہرہ

چترال (زیل نمائندہ) سنگین غداری کیس میں  خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل(ر) پرویز مشرف کو سزائے موت  دینے  کے فیصلے کے خلاف چترال میں احتجاجی مظاہر کیا گیا۔آل پاکستان مسلم لیگ چترال حلقے کی کال پر منعقدہ اس احتجاجی جلسے میں مقررین نے اپنے خطاب میں پرویز مشرف کی طرف سے چترال کی ترقی میں کلیدی کردار کوسراہا اور انہیں محسن چترال قرار دیتے ہوئے بھرپوریکجتہی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے عوام پرویزمشرف کا احسان کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے جو لواری ٹنل کی صورت میں چترالی قوم کو دیاہے۔اس موقع پر حاضرین جلسہ نے پرویز مشرف کے حق میں فلگ شگاف نعرے بھی بلندکیے ۔

واضح رہے منگل کے روز خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دیاتھا۔وفاقی دارالحکومت میں موجود خصوصی عدالت میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقاراحمد سیٹھ کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر اور لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کے مرتکب قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا جس کی سزاسزائے موت ہے ۔عدالت کی جانب سے اسی کیس میں 31 مارچ 2014 کو پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ 19 جون 2016 کو مشرف کو مفرور قرار دیا گیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email