Zeal Breaking News

کلرزآف چترال کی طرف سےمختلف شعبوں اور شخصیات کو ‘فخرچترال ایوارڈ’دیا گیا

چترال (زیل نمائندہ) کلرزآف چترال کے نام سے ایک غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے تعلیم، سماجی ترقی، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں اور شخصیات کو ‘فخرچترال ایوارڈ’سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنرہیڈکوارٹرعبدالولی خان، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے سربراہان سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کلرزآف چترال سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مہتاب ضیاب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور درجہ ذیل شعبوں میں ‘فخر چترال ایوارڈ’دیا گیا۔ تعلیم کے شعبے میں جامعہ چترال ، گورنمنٹ سینٹنل ماڈل ہائی سکول(بوائز) چترال، چترال پبلک سکول اینڈ کالج چترال ، دی لینگ لینڈسکول ایند کالج چترال، فرنٹئیر پبلک سکول چترال  اور شہید اسامہ کیرئیر اکیڈمی چترال کو ایوارڈز دیے گیے۔ میڈیا کے شعبے میں چترال پریس کلب اور ریڈیو پاکستان چترال ، سماجی ترقی میں آغاخان رورل سپورٹ پروگرام چترال ، سرحد رورل سپورٹ پروگرام چترال ، آغاخان ایجوکیشن سروس چترال ، پاکستان گلاف پراجیکٹ، ایکڈیڈ پاکستان اور ہاشو فاؤنڈیشن  شامل ہیں۔ ادبی اور ثقافتی ترقی میں انجمن ترقی کھوار، کھوار قلم قبیلہ اور کھوار اہل قلم  کو ایوارڈز دیے گئے ۔ثقافت، موسیقی اور مزاحیہ ادارکاری  کے شعبے میں استاد حمید خان، سلطان غنی،آفتاب عالم ، منصور شباب، انصارنعمانی ، شجاع الحق ، توکل خان ،منورشاہ رنگین اور افسرعلی آبادکو ‘فخرچترال ایوارڈ’سے نوازا گیا۔  آخر میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے کلرزآف چترال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئےبھرپور حوصلہ افزائی قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email