نمل اسلام آباد میں چترالی ثقافت کا دن منایا گیا

اسلام آباد(نمائندہ زیل ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML) اسلام آباد میں چترالیوں کی نمائندہ تنظیم CSSN کی جانب سے چترالی ثقافت کا دن منایا گیا۔ اسلام آباد میں مقیم چترالی فیملیز اور طلباؤ طالبات سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کیلئے کمیونٹی سینٹر اسلام آباد کا رُخ کیا۔

اس موقع پر پاکستان سمیت بیرون ممالک کے طلبہ نے بھی شرکت کرکے بین الثقافتی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ تقریب کے خاص مہمانوں میں مایہ ناز اسکالر پروفیسر اسرار احمد اور گلگت بلتستان کے سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین شامل تھے۔ انہوں نے اپنی ثقافت کے فروغ اور ترویج کیلئے چترالی طالب علموں اور CSSN کے کاؤشوں کو سراہا۔ پروگرام میں طلبہ نے روایتی رقص اور موسیقی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔

بعدازاں  ملک کی دوسری ثقافتوں کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کے صدور اور چئیرمین CSSN کے مابین روایتی ٹوپیوں اور شالوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ترکی اور افریقہ سے آئے ہوئے طلبہ نے کہا کہ پاکستان ثقافتی تنوع کا حامل ملک ہے۔ CSSn کے چئیرمین جواد احمد دوست نے اس موقع پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی منفرد ثقافت کی ترویج و ترقی کیلئے ایسے مزید پروگرام ترتیب دیے جائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email