چترال کے خصوصی افراد کے ساتھ کھلی کچہری

چترال (زیل نمائندہ) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال چترال میں سوشل ویلفئیر،اسپیشل ایجوکیشن اور ویمن امپاورمنٹ محکمہ چترال کےتعاون سے چترال کے  خصوصی افراد کے ساتھ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔  ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نوید احمد اور سرکاری محکموں کے سربراہان،زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  کے ساتھ خصوصی افراد  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خصوصی افراد کی نمائندگی کرتے ہوئے ثناء اللہ نے ڈپٹی کمشنرکے سامنے مسائل کے انبار لگادئیے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے تمام محکموں میں معزور افراد کے لیے مختص کوٹے پر عمل درآمدنہیں ہورہا ہے  جس کی وجہ سے خصوصی افرادکی حق تلفی ہورہی ہے۔

معزورافراد کے لیے خصوصی کاؤنٹر نہ ہونےکی وجہ سے جومصائب کا شکار ہم ہورہے ہیں ان کا اظہار ممکن نہیں۔  خصوصی افراد کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے ڈی سی چترال نے کہا کہ معزور افراد ہماری توجہ کا مرکز ہونا چاہئیے اور ہم ہر صورت ان کی مدد کے لیے کوشاں رہنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اور ان کے جائز مطالبات کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے کہا کہ معزور افراد کے لیے سرٹیفیکٹ کے اجراء میں اب پالیسی کو تبدیل کیا جاچکا ہے اور اس کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دی گئی ہے جس کے  ممبرز ڈاکٹرز،سوشل ویلفئر آفیسر اور دوسرے متعلقہ لوگ ہوں گے۔ انہوں نے تمام محکوں کے سربراہان کو تاکید کی کہ وہ خصوصی افراد کے مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔

Print Friendly, PDF & Email