خودکشی  کے اسباب،علامات اور تدارک کے موضوع پر چترال میں سمینار

چترال (زیل نمائندہ) چترال میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات،اسباب،علامات اور تدارک کے موضوع پر ضلعی انتظامیہ اور شہید اسامہ وڑائچ کیرئیراکیڈمی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر فاضل مقالہ نگار نے خودکشی کے اسباب،علامات اور تدارک کے موضوع پر اپنے مقالوں میں اس قبیح فعل کی کئی وجوہات پر روشنی ڈالی ۔ ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے کہا کہ اسلام میں خودکشی حرام ہے اور جو اپنی زندگی کا خاتمہ اپنی مرضی سے کرتاہے وہ بہت

بڑے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رویے ہمارے بچوں اور بچیوں کو خودکشی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان بارے بلال احمد نے کہا کہ گھریلو ناچاقی اور دوسرے وجوہات اس کی وجہ بنتے ہیں ۔ الواعظ علی اکبر قاضی زندگی ایک نعمت کے موضوع پر اپنے پر مغز خطاب کرتے ہوئے حاضرین سے داد حاصل کی۔ اس موقع پر محمد عالمگیر بخاری اوم ام کلثوم نے بھی خودکشی کے موضوع پر تقریر کی۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر لوئیر اور اپرچترال نویداحمد اور شاہ سعود نے بالترتیب خودکشی کو ایک قبیح فعل قراردیتے ہوئے اس کے تدارک کے لیے ضلع کی سطح پر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Print Friendly, PDF & Email