جامعہ چترال کے  طلبہ میں  وزیراعظم فیس ری ایمبارسمنٹ چیک تقسیم

چترال (زیل نمائندہ) یونیورسٹی آف چترال میں وزیراعظم پاکستان Fee Reimbursement Chequesتقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کے مہمان خصوصی اکاؤٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا عبدالحمید پاشا تھے۔  انہوں نے جامعہ کے طلبہ میں وزیراعظم پاکستان فیس ری  ایمبارسمنٹ چیک تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم کے حصول میں جامعہ کو کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرناچاہیے اور طلبہ بھی وقت کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں۔  عبدالحمید پاشا نے اپنے تجربات کی روشنی میں مقابلے کے امتحان کی تیاری بارے طلبہ سے خصوصی گفتگو کی۔  انہوں نےجیوسیاسی منظر نامہ کے حوالے سے جامع گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ  فرقہ واریت ،انتہا پسندی اور دوسرے عوامل جو ملی یگانگت کے لیے خطرناک ہیں  تفصیل سے گفتگو کی۔ اس موقع پر جامعہ چترال کے پراجیکٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری اور فیکیلٹی کے دوسرے ممبران موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email