شہنائی اور بانسری کےاستادتعلیم خان ہم سے بچھڑگئے

کجو(زیل نمائندہ)کھوار موسیقی کے استاداورسُروں کا معروف نام استاد تعلیم خان آج داغ ِمفارقت دے گئے۔ شہنائی اور بانسری سے شیرینی  بانٹنے والے تعلیم خان کھوار موسیقی میں ایک جانا پہچانانام تھا۔ استاد اجدبارکے بعد شہنائی کی دنیا میں جو مقام استادتعلیم خان کو حاصل تھااس کی نظیر نہیں ملتی ۔ بچپن سے ہی اس فن میں کمال دیکھانے کا شوق اور  خواہش استاد تعلیم خان  کودوام بخشی اور اس فن  کا حق پورا ادا کیا۔ انہوں نے معدومیت کے خطرے سے دوچارکھوار آہنگ کو دوبارہ زندہ کیا اور انہیں محفوظ کرنے میں کلید ی کردار بھی ادا کیا۔ کھوار موسیقی اور ادب سے وابسطہ افراد استاد تعلیم خان کی موت کو کھوار موسیقی کے لیے ایک بڑا سانحہ قرار دیا۔ مرحوم کو آج دوپہر ان کے آبائی گاؤں کجو میں سپردخاک کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email