نوغور گھاس گبور اور بنیادی مرکز صحت

گبور(زیل نمائندہ) گرمی کے سیزن میں یہ سرسبز میدان عوام کیلۓ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ لیکن سردی کے سیزن میں برف ہی برف۔ نہ ڈاکٹر نہ ایل ایچ وی اور نہ ہی صحت کی بہتر سہولت۔ صرف سُلطان اپنی ڈیوٹی میں ہمیشہ مصروف کار نظر آتاہے۔ ہم سوشل میڈیا کے توسط سے عوام کے مُنتخب نُمائندوں ایم این اے، ایم پی ایز،ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ناظم، تحصیل ناظم اور خصوصاً مقامی حکومتوں کے نمائندوں  سے درخواست کرتے ہیں کہ خدا را گبور ویلی کے عوام پر رحم فرما کر کم از کم ایک ڈاکٹر اور ایک ایل ایچ وی سردی کے سیزن میں  گبور کے بی ایچ یو کو ضرور دے دیں۔ کیونکہ عوام کو سب سےزیادہ مشکلات سردی کے سیزن میں پیش آتی ہیں۔ کیونکہ برف کے تودے گرنے کی وجہ سے گبور ویلی مکمل طور پر چار مہینےدوسرے علاقوں  سے مُنقطع رہتی ہےاور مقامی سطح پر سہولیات نہ ہو نے وجہ سے اکثر زچہ و بچہ کے صورت حال میں نوجوان خواتین موت کے منہ میں چلے جا تے ہیں اور اُن کے بچے یتیم ہوتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email