کراچی میں شوہر اور سسرالیوں سے تنگ گلگت بلتستان کی خاتون نے اپنی ڈھائی سالہ بچی کو سمندر برد کر دیا

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی خاتون نے سسرال سے تنگ آکر اپنی ہی بیٹی کو سمندر میں پھینک دیا۔ ڈھائی سال کی بیٹی کو قتل کرنے والی ماں بی بی اے کی ڈگری ہولڈر ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس کو بیان دیتے ہوئے ملزمہ نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کے بعد شوہر نے گھر پر رکھنے سے انکار کردیا تھا۔۔ بچی کبھی شوہر تو کبھی والدین کے گھر رہتی تھی جس کی وجہ سے اپنا اور بچی کا کوئی مستقبل نظر نہیں آیا، ماں اور بچی سے پوچا لگواتے تھے اور پوچہ لگانے کے باوجود بار بار لگانے کے لیےکہا جاتا تھا جس کا مقصد ہم ماں بیٹی کو تنگ کرنا تھا اور شوہر کیساتھ ساتھ سسرال والے بھی بچی کو ماننے سے انکار کرتے تھے۔  زندگی عذاب بن گئی تھی اس لیے بچی کو سمندر برد کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email