کوغذی میں پامیر ٹی وی کیبل نیٹ ورک کی افتتاحی تقریب

کوغذی (ایم فاروق ) اتوار کے روز کوغذی میں پامیر ٹی وی کیبل نیٹ ورک کا باقاعدہ افتتاح ہوا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا گیاجس میں  کوغذی،کجو ،برغوزی اور علاقہ کوہ سے تعلق رکھنے والے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مقررین جن میں اقبال حیات، پی۔پی۔پی چترال کے سینئر نائب صدر شریف حسین، سماجی کارکن کبیر اللہ ،نائب کونسلر اعجاز احمد، استاد حمید اللہ برغوزی، نور ولی شاہ انور کجو، سماجی کارکن سخی محمد ، رحمان دولہ اور KCS چترال کے منیجنگ ڈائریکٹر ضیاء الرحمن نے موجودہ وقت میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بننے کے بعد ذرائع ابلاغ کی اہمیت روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔اس سے پہلے پامیر ٹی وی نیٹ ورک کوغذی کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر نایاب فارانی نے پامیر سروس کی افادیت اور مستقبل کی پلاننگ کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کرلیا اور کوغذی کے عوام کی تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پروگرام کے اختتام پر علاقے کے معتبر ات نے پامیر ٹی وی کو انٹرویودئیے جو پامیر چینل پر نشر ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email