صحافی گل حماد فاروقی کے بیٹے کے قتل کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا  تفصیلی فیصلہ

پشاور(زیل نمائندہ ) چترال کے سینئر صحافی گل حماد فاروقی کے جواں سال بیٹے محمد فرحان جو ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے اپنڈکس پھٹنے کی وجہ سےفوت ہوگیا  تھا جس پر گل حماد فاروقی نے پولیس کو متعدد درخواستیں دیے مگر کاروائی نہ ہونے پر مایوس ہوئے اور انہوں نے عدالت سے رجوع کیا ۔ محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ نے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ڈاکٹروں خلاف سیشن کورٹ پشاور میں 22-A Cr Pcکے تحت مقدمہ درج کیا جس پر عدالت نے حکم دیا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل اے وارڈ کے انچار چ پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ دوسرے کیس میں عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے نصیر اللہ خان بابر میمورییل ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور اور لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل پشاور کے نو ڈاکٹروں کے حلاف کیس دائر کیا جس پر فاضل عدالت نے حکم جاری کیا کہ ان ڈاکٹروں کے حلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ تاہم ڈاکٹر مظہر خان نے پشاور ہائی کورٹ میں اس FIR کو ختم کرنے کیلئے رٹ پیٹیشن دائر کیا جبکہ صحافی گل حماد فاروقی نے بھی ہائی کورٹ میں ری پیٹیشن دائیر کیا کہ HMC کے ان گیارہ ڈاکٹروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے۔ یہ کیس 2016 سے عدالت میں چلتا تھا جو سماعت کے لیے چیف جسٹس مسٹر جسٹس وقار احمد سیٹھ اور اشتیاق ابراہم پر مشتمل ڈویژن بنچ کے سامنے پیش ہوا۔ عدالت عالیہ نے اس مقدمے میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو حکم دیا کہ جب یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں سنایا گیا تو ایس ایچ او نے کیوں مقدمہ درج نہیں کیا۔ SSP آپریشن کو حکم دیا گیا کہ وہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کاروائی کرےجس پر ایس ایس پی آپریشن نے ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید (کابلی) انسپکٹر محمد نور کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سے سات د ن کے اندر جواب طلبی کی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈنٹل کونسل اسلام آباد کو بھی حکم جاری کیا کہ وہ متعلقہ ڈاکٹروں کے حلاف محکمانہ کاروائی کی۔
عدالت عالیہ کے حکم کے بعد ایس ایچ او تھانہ کابلی نے نصیر اللہ خان بابر میمویل ہسپتال کے ڈاکٹر ارشاد افریدی، ڈاکٹر سپین گل چلڈرن او پی ڈی، ڈاکٹر اعجاز چترالی، ڈاکٹر محمد ذہین میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر کفایت خان انچارج چلڈرن سرجیکل یونٹ، ڈاکٹر محمد فیاض جونیر رجسٹرار، ڈاکٹر جہانگیر TMO پیڈیاٹرک سرجری یونٹ، ڈاکٹر اصغر نواز ہاؤس آفیسر پیڈیاٹرک سرجری یونٹ، ڈاکٹر محتیار زمان میڈیکل ڈائریکٹر اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے سرجیکل اے یونٹ کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کے خلاف زیر دفعہ 322/PPC مقدمہ درج کے محکمہ صحت کے سیکرٹری کو ہدایت کی کہ ان ڈاکٹروں کے گرفتاری میں وہ کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email