Awi Doma Domi

آوی بونی میں صحت مند سرگرمیوں کے لیے کھیل کے میدان کی اشد ضرورت ہے

بونی (زیل نمائندہ) آوی بونی کے لوگ انتہائی خوش مزاج، مہمان نواز اور محبت کرنے والے ہیں۔ اس علاقے میں بہت سے لوگ اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔  کسی بھی علاقے کی ترقی اس میں بسنے والے افراد خصوصا نوجوانوں پر منحصر ہوتی ہے جو علاقے کی ترمی میں بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہی نوجوانوں کے بہتر صحت کے لیے دیگر ضروریات کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر فٹ رہنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ جبکہ آوی میں اس طرح کے سہولیات کا انتہائی فقدان ہے۔ علاقے میں صرف ایک گراونڈ ہے جو گورنمنٹ سکول کی ملیکت ہے اور سکول انتظامیہ اس کو گراونڈ کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

علاقے کے نوجوان  حکومت وقت اور سکول انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اس گراونڈ کے استعمال کی اجازت نامہ جاری کرے تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں۔ علاقے کے عوام اور نوجوان حکومت سے یہ بھی گذارش کرتے ہیں کہ آوی میں دومادومی کے مقام پر غیر آباد جہگے  میں گراونڈ تعمیر کیا جائے جس سے نوجوانوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email