چترال میں ثقافتی شو کا اہتمام، کلچر شو میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا بھر پور مظاہرہ کیا

چترال(گل حمادفاروقی) چترال ایک ذرحیز ثقافت کا حامل علاقہ  ہے اور اس کی نرالی ثقافت کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں ایک پر امن ضلع سمجھا جاتا ہے۔ چترال کی ثقافت کو تریج دینے اوریوم پاکستان کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے گورنر کاٹیج چترال میں ایک  موسیقی کا پروگرام رکھا گیا۔جس کا اہتمام ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبد الرحمت نے کیا تھا۔


اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد علی سودھر مہمان خصوصی تھے جبکہ ثقافی شو میں اسسٹنٹ کمشنر ساجد نواز، چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری ، سول انتظامیہ کے افسران،  ادبا ؤ شعرا کے ساتھ ساتھ فنکاروں اور عام لوگوں  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ثقافی شو میں جب فنکاروں نے چترالی ستار کی جادو بھری آواز میں قومی نغمہ گنگنایا تو تماشائی فرط جذبات میں جھوم اٹھے اور  روایتی رقص پیش  کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ثقافتی شو میں ستار، جیریکین، رباب، گٹار اور دیگر آلات سے فنکاروں نے تماشائیوں کومحظوظ کرایا۔ مقامی فن کاروں نے چترالی، اردو اور پشتو زبانوں میں گیت نغمے ، نظم اور غزلیں پیش کیں۔ اس موقع پر چترالی رقص کے علاوہ چترال کےباہر سے آئے ہوئے مہمانوں نے اتنڑ بھی ڈالا جس میں کئی افراد نے بیک وقت رقص پیش کیں۔


ڈپٹی کمشنر نے فن کاروں کو داد دیتے ہوئے ان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ثقافت ان کی پہچان ہوتی ہے اور چترال کی مثالی امن کا راز ا س کی  ثقافت میں پوشیدہ  ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال کی ثقافت کو ترقی دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن قدم اٹھاے گی۔

انہوں نے عوام پر زو ر دیا کہ وہ اس قسم کی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کرہر قسم کی دہشت گردی اور منفی سرگرمیوں سے خود کو بچا سکتے ہیں ثقافتی شو میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے محظوظ ہوئے۔

Print Friendly, PDF & Email