تجار یونین چترال کے انتخابات2018،میدان کل سجے گا

چترال (زیل نیوز)کل 20مارچ بروز منگل تجار یونین چترال ٹاؤن کےا نتخابات منعقد ہونگے ۔انتخابات میں دو صدارتی امیدوار کابینہ سمیت مقابلہ کریں گے۔ چترال پینل میں شبیر احمدصدر،کفایت اللہ سینئر نائب صدر،سراج احمد جنرل سیکریٹری جبکہ تاجر دوست اتحاد پینل میں بشیر حسین آزادصدر،سفیراللہ سینئر نائب صدر اور محمد نایاب فارانی جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہو ں گے ۔بلچ بالا سے لے کر پنجی کوٹی اور جغور سے لیکر دنین جیل تک کے تمام  کاروباری مراکز کو چار حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے  اورکل  ملاکے  2858 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔کل ٹاؤن ہال چترال میں تجار یونین چترال ٹاؤں کے انتخابات منعقد ہوں گےاور شام  تک نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email