چترال کے محتلف کالجوں کے طلباء و طالبات میں ہنرمندی کا مقابلہ۔ لڑکیاں بازی لے گئیں۔

چترال(گل حماد فاروقی) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کمیشن (نیوٹیک) کے زیر اہتمام چترال کے محتلف کالجوں کے طلباء و طالبات میں ہنرمندی کا مقابلہ ہوا۔
فیشن ڈیزائن اور ٹیلرنگ کے مقابلے میں تین کالجوں کے طلباء یعنی گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر بلچ، گورنمنٹ شاہین ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ، اور دروش انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کے پندرہ طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ جنرل الیکٹریشن میں دس طلباء نے حصہ لیا۔
ہنرمندی کے اس مقابلے کیلئے چھ ماہرین نے ججز کی کردار ادا کی۔ جس میں اول دوم اور سوم آنے والے طلباء میں نقد انعامات اور اسناد تقسیم کئے گئے۔ تقسیم انعامات کے موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعید احمد مہمان حصوصی تھے جبکہ منظور الہی پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنکل کالج نے صدارت کی۔ ان کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، محمد کوثر ایڈوکیٹ اور دیگر عمائدین موجود تھے۔
مقابلے کیلئے چار گھنٹے دئے گئے۔ جس کے بعد جوری کمیٹی نے اپنا فیصلہ سنایا۔ ان کے اعلان کے مطابق فیشن ڈیزائن میں DICTE کی طالبہ صبین عالم نے اول پوزیشن حاصل کی جسے سند کے ساتھ ساتھ 25000 نقد انعام بھی دیا گیا۔ اسی ادارے کے سبیلہ سردار نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے بیس ہزار روپے نقد انعام حاصل کی اور گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر کے امجد حسین نے ٹیلرنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے پندرہ ہزار روپے نقد انعام بھی حاصل کیا۔
اسی طرح جنرل الیکٹریشن میں DICTE دروش کے طالب علم کاشف الدین نے اول پوزیشن حاصل کی، اسی ادارے کے طالب علم عبدالوسیع نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گورنمنٹ ٹیکنکل سنٹر کے طالب علم محمد نعیم شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DICTE کے پرنسپل عرفان اللہ نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ کا پیغام پڑھ کر سنایا کہ وزیر اعظم کے ہنر مند پروگرام کے فیز ۳ کے تحت صوبہ خیبر پحتون خواہ اور فاٹا کے تین ہزار چار سو افراد کو تربیت دی جائے گی۔ ان کو تین اور چار ہزار روپے ماہوار وظیفہ بھی دیا جارہا ہے اور ان کی تربیت کی تکیمل کے بعد ان کے درمیان ضلعی سطح پر، صوبائی اور قومی سطح پر مقابلے ہوں گے اور جو کامیاب شرکاء اپنا کاروبار شروع کرنا چاہے ان کو پچاس ہزار رپے بلا سود قرضہ بھی دیا جائے گا۔
مہمان حصوصی سعید احمد نے وزیر اعظم کا شکرہ ادا کیا کہ بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مند پروگرام کے تحت فنی کام سکھا کر ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے جس سے نہ صرف ملک میں بے روزگاری اور غربت میں کمی آئے گی بلکہ سماجی برائیوں کا بھی حاتمہ ہوگا۔
ٹیکنیکل کالج کے پرنسپل نے بھی اس پروگرام کو نہایت سراہا اور اسے ترقی کی راہ میں سنگ میل قرار دیا۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے چند خواتین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت ان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ پہلے وہ گھروں میں صرف سادہ طریقے سے سلائی کڑھای کرتے تھے اب ان کو جدید ڈیزائن اور نت نئے طریقے سکھائے گئے جس کی بدولت ان کی کام میں نکھار آگیا اور اور اب وہ گھر بیٹھے باعزت طریقے سے رزق حلال کما نے کے قابل ہوگئیں جس سے وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دلاسکیں گے۔
جیوری کمیٹی کے شرکاء نے شاہین ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل اور خاتون سٹاف کی مذمت کی جنہوں نے اپنے کالج کی طالبہ کو نقل کے طور پر ریڈی میڈ تیار سوٹ دینے کو کوشش کی۔
پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے