چترال میں آئے دن کے حادثات ،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں۔۔ خطیب شاہی مسجدچترال مولانا خلیق الزمان

چترال ( ارشا د اللہ شاد ؔ ) چترال میں آئے دن کے حادثات ،اموات سے چترال کے عوام انتہائی پریشان ہیں ۔ یہ بات شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے شاہی مسجد چترال میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بائی پاس روڈ میں تیز رفتاری سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ بدقسمتی سے ہماری توجہ اس طرف مبذول نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنےبچوں کو تربیت دیں کہ وہ موٹر سائیکل ، گاڑی آرام سے چلائیں۔ لوگوں کے جان و مال کا خصوصی خیال رکھیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور خصوصاََ DPOچترال سے اپیل کی کہ اس امر پر خصوصی توجہ دیں تو عین ممکن ہے کہ اس سنگین مسئلے کا حل ظا ہر ہوگا۔ بغیر لائسنس موٹر اور موٹر سائیکل ڈرائیونگ پر پابندی لگائیں اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائےاور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس قسم کے قانون شکن لوگوں کی سفارش بھی نہ کریں ۔ اس حالات سے چترال کے پر امن فضا کو یقینی طور پر نقصان پہنچے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے