پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویژن مستوج کے سابق صدر ابولیث خان رامداسی نے ایک اخباری بیان میں گاؤں ریشن میں سابق یوسی ناظم امیر اللہ کے رہائش گاہ میں انجمن ترقی کہوار کے ضلعی سطح پر ہونے والی منعقدہ مشاعرہ کے دوران انجمن ترقی کہوار کے گاؤں ریشن کی جانب سے صاحب خانہ سابق یوسی ناظم امیر اللہ کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کاصدر قرار دیکر اُن کا انجمن کے ساتھ تعاون کا شکریہ اداکرنے پر تعجب کا اظہار کرکے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے تمام ضلعی اور سب ڈویژنل سطح پر توڑدی گئی ہیں۔اور موجودہ تنظیم نو اب تک نہیں ہوئی ہے۔لیکن سابق یوسی ناظم چرون امیر اللہ کو ضلعی صدر قرار دیکر اعلان کرنا یا تو سابق یوسی ناظم امیر اللہ کا سازش مجرمانہ ہے جو خود پس پردہ رہ کر انجمن ترقی کہوار کے عہدے داروں سے اعلان ضلعی صدر کرکے انجمن ترقی کہوار کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش اور خود کو تنظیمی کمیٹی پر اثر انداز کرنے کی ناکام کوشش ہے۔واضح ہو کہ انجمن ترقی کہوار ایک غیر سیاسی ادارہ ہے جو اپنے انجمن کی ترقی کے لئے کوشان ہے لیکن اس وقت اُس کو پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں سے نتھی کرانا انجمن کے ترقی کی راہ میں رکاؤٹ ہے۔اُنہوں نے خبردار کیا کہ تنظیمی کمیٹی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے ضلعی صدر اور تحصیل صدر کے ناموں کے اعلان سے قبل اپنے آپ کو خود ساختہ صدر کے ناموں سے پُکارنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر اس کے بُرے نتائج آئین گے۔اور پارٹی میں اتحاد کے بجائے نفاق اور بے ظابطگی پیدا ہوگی۔جس کی تمام تر ذمہ داری اپنے آپ کو خود ساختہ ضلعی صدر کہلانے والے سابق یو سی ناظم امیر اللہ ہوں گے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023