چترال (زیل نمائندہ) عام انتخابات 2018ء جو رواں سال جولائی کی 25تاریخ کو ہوں گے این اے ون یا پی کے ون سے جماعت اسلامی کی طرف سے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ امید وار ہوں گے۔ گزشتہ دنوں جماعت اسلامی چترال کے ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں خفیہ رائے شماری کی گئی جس کی رو سے 80فیصد اراکین نے مغفرت شاہ کے حق میں جبکہ 20فیصداراکین مولانا عبدالاکبر چترال کے حق میں ووٹ دئے۔ اجلاس کے شرکاء کی اکثریت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایم ایم اے کی صورت میں جماعت اسلامی کو قومی یا صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست مل سکتی ہے اور اس کے لیے ایک ہی امیدوار کا چناؤ وقت کا تقاضا ہے اور موجودہ ضلع ناظم ہی بہترین اور مظبوط امید وار ہوسکتے ہیں ۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے فیصلے کوا میرجماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد نے صوبائی جماعت کو توثیق کے لیے بھیج دی ہے جس کی روشنی میں نام کا باضابطہ اعلان چند دنوں کے اندرمتوقع ہے۔مجلس شوریٰ کے اس فیصلے کے بعد سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی انتخابی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں اور حاجی مغفرت شاہ ایم ایم اے چترال کے پلیٹ فارم سے جماعت اسلامی کی طرف سے الیکشن لڑیں گےتاہم جمیعت علماء اسلام (ف) کی طرف سے ممکنہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ابھی تک نہیں ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مولانا حسین احمد یا مولانا ہدایت الرحمان ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے جے یوآئی کے ممکنہ امیدوار ہوں گے۔
دیگر موضوعات میں
نگران وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ، گلگت بلتستان بھر میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
14 ستمبر 2023
مدک لشٹ چترال میں آعاخان یوتھ اینڈ سپورٹس بورڈ کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگہی واک
2 ستمبر 2023
راکاپوشی بیس کیمپ کے قریب مقامی نوجوان نے کوہ پیما کی لاش دریافت کرتے ہوئے دہائیوں پرانے اسرار سے پردہ اٹھایا
12 اگست 2023
کھوار لوک ادب میں خواتین کے نکتہ نظر” کے موضوع پر سیمیناراور لوک گیت “لوواہ” کی تقریب رونمائی
8 اگست 2023
استاد الاساتذہ ناجی خان ناجی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور “ضرب قلم” کی تقریب رونمائی
7 اگست 2023
دریائے چترال میں طغیانی سے سیاحتی مقام ایون میں کئی گھر اور وسیع ایریا زیر آب آگئے ہیں
20 جولائی 2023
دنین لشٹ کے وی سی سی کے ممبران کا ڈی ایف او وائلڈ لائف اور صدر فیض الرحمن کی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے کرپشن کے خلاف احتجاج
18 جولائی 2023
پولیس ملازمین کے فلاح بہبود کے لئے ویلفر فنڈ کا اطلاق، ریجنل پولیس آفیسر کی خصوصی احکامات
17 جولائی 2023