بھارتی ٹیم خود کو ایک ہفتے کا آرام دینے کے باوجودنیوزی لینڈ  سے ہار گئی،شیری مزاری

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم خود کو ایک ہفتے کا آرام دینے اور 2 گیمز کھیلنے کے باوجودنیوزی لینڈ  سے ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی ٹیم  اندازہ لگائے کہ وہ پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست سے باز نہیں آئی۔

شیری مزاری کا کہنا تھا کہ 3نومبر کو ٹیم افغانستان کی اگلی کامیابی کے منتظرہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کو اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچوےنمبر پر موجود ہے۔

The post بھارتی ٹیم خود کو ایک ہفتے کا آرام دینے کے باوجودنیوزی لینڈ  سے ہار گئی،شیری مزاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email