کراچی سے شروع ہونے والی دیدہ زیب ونٹیج کار ریلی شاہی قلعہ لاہور پہنچ گئی

کراچی سے شروع ہونے والی دیدہ زیب ونٹیج کار ریلی شاہی قلعہ لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پرانی اور نایاب چمچماتی کاروں کو جس نے دیکھا، دیکھتا ہی رہ گیا،جتنی پرانی، اتنی نایاب، شاہی قلعہ لاہور میں ونٹیج کاروں کی آمد۔

پرانی کاروں کی شان نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر لیا۔

ریلی میں مرسڈیز، مٹسوبشی، نسان ، بی ایم ڈبلیو ، ہنڈا اور فورڈ کمپنی کی کاریں شامل ہیں۔

 چمچاتی کاروں کو شہریوں نے اپنے کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔

پرانی گاڑیاں رکھنے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ ان کاروں کی حفاظت ان کا شوق ہے۔

واضح رہے کہ  کار ریلی کا اگلا پڑاؤ خیبرپختونخوا میں ہوگا۔

The post کراچی سے شروع ہونے والی دیدہ زیب ونٹیج کار ریلی شاہی قلعہ لاہور پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email