بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے،شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد کان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے دو بڑے میچزجس طرح کھیلے ہیں، اس کا سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنا ایک معجزے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کو اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کھانے کے بعد بھارت پوائنٹس ٹیبل پر پانچوےنمبر پر موجود ہے۔

The post بھارت کے پاس اب بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کا ایک موقع ہے،شاہد آفریدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email