آصف علی کی فیملی کو دفتر آنے کی دعوت دینے کے بعد ڈی سی فیصل آباد نے معذرت کرلی

 فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دینے کیلئے کرکٹر آصف علی کی فیملی کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دی تھی، تاہم آصف علی کی فیملی نے مصروفیت کی وجہ سے ڈی سی آفس جانے سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کے اسٹاف نے بذریعہ فون کرکٹر آصف علی کے بھائی سے رابطہ کیا اور ان کے بھائیوں اور والد کو گزشتہ روز دوپہر 2بجے ڈی سی آفس آنے کی دعوت دی۔

آصف علی کی فیملی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس آنے سے معذرت کر لی گئی۔

آصف علی کے بھائی کاشف نے بتایا کہ ان کی فیملی کی مصروفیات کو جانے بغیر ہی ڈپٹی کمشنر آفس نے ملاقات کا وقت طے کر کے میڈیا کو آگاہ کر دیا تھا جبکہ ان کے فیملی ممبران ذاتی مصروفیت کی وجہ سے بتائے گئے وقت پر دستیاب نہیں تھے۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا بھی یہی کہنا ہے کہ آصف علی کی فیملی نے ڈپٹی کمشنر آفس نہ آنے کی وجہ ذاتی مصروفیات بتائی ہے۔

The post آصف علی کی فیملی کو دفتر آنے کی دعوت دینے کے بعد ڈی سی فیصل آباد نے معذرت کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email