جھنگ میں دن دہاڑے شہری کا قتل امن و امان کی مخدوش صورتحال کا مظہر ہے، بلاول بھٹو

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جھنگ میں دن دہاڑے شہری کا قتل امن و امان کی مخدوش صورتحال کا مظہر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس ایف کے سرکردہ کارکن حیدر خان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حیدر خان کا قتل بربریت ہے، قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں، انصاف کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

The post جھنگ میں دن دہاڑے شہری کا قتل امن و امان کی مخدوش صورتحال کا مظہر ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email