چیئرمین پی سی بی بھی کرکٹر آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ بھی پاک افغان میچ کے پلیئر آف دی میچ آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آصف علی نے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اور شدید دباؤ کے باوجود بھی قابلِ تعریف کھیل کا مظاہر کیا۔

اْنہوں نے قومی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح محنت کرتے رہو۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ٹوئٹ میں ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ بھی لگایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا یا۔

افغانستان کے خلاف جارحانہ اننگز کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ خود پر اعتماد تھا کہ ٹارگٹ پورا کر لیں گے ، شعیب ملک سے ایک اوور پہلے کہا تھا کہ آخری اوور میں 25رنز بھی ہوئے تو بنا لیں گے۔

دوسری جانب  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ مضبوط کرلی ہے۔

The post چیئرمین پی سی بی بھی کرکٹر آصف علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email