وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارک باد

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خا ن نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان کی طرح پہلے کسی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ میں یوں ابھرتے نہیں دیکھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے تیسرے میچ میں افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ہے۔

آصف علی نے 25 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

The post وزیراعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو جیت پر مبارک باد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email