افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان  نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین100 وکٹوں کا ریکارڈ بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے 23 سالہ اسپنر نے پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کیا ہے، اُن کا 100واں شکار گرین شرٹس کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ بنے۔

راشد خان 2015ء سے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے لاستھ ملنگا کے پاس تھا، جنہوں نے 76 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

افغانستان کے اسپنر ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ اس فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور سری لنکا کے لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

The post افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان  نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email