ٹی ایل پی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں مارچ کو ہرصورت روکا جائیگا، اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی، ریاست کی رٹ قائم کی جائیگی اور مظاہرین کو ہر صورت روکا جائیگا۔

The post ٹی ایل پی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email