پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو،ہیڈکوچ

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل  رہے ہیں اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان سے مقابلے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ ہمیں افغانستان کی خطرناک ٹیم سے ہوشیار رہنا ہوگا،دبئی کی وکٹ آسان نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھاکہ افغانستان ٹیم کے پاس اسپنرز بہترین ہیں، ہمیں اسپنرز کے خلاف اپنی پلاننگ کے مطابق کھیلنا ہو گا، محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ  افغانستان بہت اچھی ٹیم ہے، لیکن ہمارا منصوبہ بہت اچھا ہے اور ہم اس منصوبے پر اسی طرح عملدرآمد کریں گے جس طرح پہلے میچوں میں کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا نعرہ ہے کہ ہم مل کر سب کچھ حاصل سکتے ہیں یہ ایسا نہیں کہ میں نے  یہ کیا یا وہ کیا، ہم کہتے ہیں کہ ہم سب نے یہ حاصل کیا اور ہمیں اسی سے فائدہ ہوا۔

The post پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو،ہیڈکوچ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email